بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش میں 30ایئر کنڈیشنز نصب ہونے کا انکشاف

جمعہ 3 جولائی 2015 12:38

بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش میں ..

نئی دہلی ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش میں 30ایئر کنڈیشنز نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے محکمہ نے انہیں جون کے لئے ایک لاکھ 35 ہزار روپے کا بل بھیجا تاہم محکمہ کو بعد میں احساس ہوا کہ وہ گھریلو میٹر پر کمرشل بجلی استعمال کررہے ہیں ۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کمرشل نرخوں کے بعد بجلی کا موجودہ بل دوگنا ہو جائے گا۔ حکام کے مطابق وہ گزشتہ اپریل میں اروند کیجریوال کی اس رہائش پر منتقلی کے بعد سے بھیجے گئے تمام بلز نظر ثانی کے بعد دوبارہ جاری کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :