سنکیانگ کے جنوبی شہر ہوتان میں شدید زلزلہ 4 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے

جمعہ 3 جولائی 2015 12:38

بیجنگ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ کے جنوبی شہر ہوتان میں جمعہ کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 اور مرکز 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا‘ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی کچے مکانات گر گئے۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک باپ بیٹا شامل ہیں۔