سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء کے ضیاع میں 50 سے 70 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے،رپورٹ

جمعہ 3 جولائی 2015 12:38

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء ..

ریاض ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء کے ضیاع میں 50 سے 70 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ بات سعودی اخبار میں کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے حوالے سے کہی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام شہری کا رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء خصوصاً کجھور‘ خشک میوہ جات اور مٹھائیوں کی قیمت میں اضافہ کی شکایت کرتے ہوئے اس کا الزام دکانداروں پر عائد کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی طلب اصولاً کم ہونے کی بجائے تین گنا تک بڑھ جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگ اس ایک ماہ میں اتنا کچھ کھالیتے ہیں جتنا عام طور پر تین ماہ میں کھاتے ہیں اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 150 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اصولاً اس ماہ کے دوران کم کھانے کے نتیجہ میں لوگوں کا وزن کم ہونا چاہیے لیکن بہت سے لوگوں کا وزن سحر و افطار کے اوقات میں بے تحاشا کھانے کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے اسی طرح رمضان کے دوران تراویح مسلمانوں کو اپنا تعلق قرآن پاک سے جوڑنے کا موقع فرہم کرتی ہے لیکن بہت کم مسلمان ایسے ہیں جو تراویح کے دوران قرآن پاک کے مفہوم پر غور کرتے ہیں اور اس طرح سے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کا رجحان زوال کا شکار ہے۔