لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس 23 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، رانا محمد سرور

جمعہ 3 جولائی 2015 12:42

لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس 23 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، رانا محمد ..

اسلام آباد ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کبڈی کوچنگ کورس23 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے رانا محمد سرور نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے40 کوچز اور غیرملکی کوچز بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس میں نئے کوچز کو کبڈی کے جدید قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ کورس 6 روز تک جاری رہے گا۔