پالی کیلے ٹیسٹ کی لنکن ٹیم 21سال کی ناتجربہ کار ترین پلیئنگ الیون بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2015 12:46

پالی کیلے ٹیسٹ کی لنکن ٹیم 21سال کی ناتجربہ کار ترین پلیئنگ الیون بن ..

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 جولائی۔2015ء) پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کرد ہ سری لنکن ٹیم 21سال کی ناتجربہ کار ترین ملکی ٹیم بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پالی کیلے ٹیسٹ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کے کل ٹیسٹ میچز کی تعداد 212ہے،اس سے قبل 1984 ء میں بھارت کے خلاف بنگلور ٹیسٹ کھیلنے والی آئی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مجموعی ٹیسٹ میچز کی تعداد 203تھی۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ میں سری لنکا کے تجربہ ترین کھلاڑی ان کے کپتان اینجلو میتھوز ہیں جن کا یہ 49واں ٹیسٹ ہے، 16سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکن ٹیم میں 50ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ میچ میں سری لنکا کو اپنے بہترین کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکار ا کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جے وردھنے2014 ء میں ٹیسٹ کرکٹ اور 2015ء کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ سنگاکار ا بھی لنکن بور ڈ نے معاہدے کے تحت اس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔اس سے قبل28تا31جولائی 2002ء کو بنگلہ دیش کے خلاف سنہالیز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں یہ دونوں کھلاڑی سری لنکن ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔