یونان کو موجودہ متنازع بیل آوٴٹ پیکیج کے دوران مالی معاملات کو درست رکھنے کیلئے اضافی 50 ارب یورو کی ضرورت ہو گی ‘ آئی ایم ایف

جمعہ 3 جولائی 2015 12:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یونان کو موجودہ متنازع بیل آوٴٹ پیکیج کے دوران بھی اپنے مالی معاملات کو درست رکھنے کے لیے اضافی 50 ارب یورو کی ضرورت ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے اس کے ساتھ یونان کی شرح نمو کو 2.5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق یونان کو موجودہ بیل آوٴٹ پیکیج کے دوران بھی اپنی مالی حالت کو بہتر رکھنے کے لیے اضافی 50 ارب یورو درکار ہوں گے۔اس کے علاوہ مالیاتی ادارے نے اپنی اس رائے کو بھی دہرایا ہے کہ یونان کو قرض میں سہولت دینے کے لیے کم سود پر رقم اور قرض کی رقم کی واپسی میں توسیع کی سہولت کی ضرورت ہے۔