کاربن ڈائی اوکسائیڈ کے اخراج سے سمندری پانی تیزابی ہو رہا ہے ‘سائنسدان

جمعہ 3 جولائی 2015 12:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کاربن ڈائی اوکسائیڈ کے اخراج میں واضح کمی نہیں کی گئی تو سمندری حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔جریدے سائنس میں لکھے گئے مضمون میں ماہرین نے کہا کہ کاربن ڈائی اوکسائیڈ کے اخراج کے باعث سمندر گرم ہو رہے ہیں، آکسیجن کی کمی ہو رہی ہے اور زیادہ تیزابی ہوتے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا سمندری نظام پر پڑنے والے اثرات کو روک نہیں سکے گا۔سائنس جریدے میں سائنسدانوں نے لکھا کہ سمندروں کو بچانے کے لیے آپشنز میں کمی ہو رہی ہے اور جو آپشنز بچی ہیں وہ مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کیلئے دنیا کے 22 بڑے سائنسدانوں نے اس رپورٹ کے لیے کام کیا ہے ان کے خیال میں سیاستدان جو موسمی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں انھوں نے موسمی تبدیلی کے سمندروں پر اثرات پر بہت کم توجہ دی سائنسدانوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایندھن کے جلائے جانے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن ڈائی اوکسائیڈ کی وجہ سے سمندروں کی کیمیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ‘یہ تبدیلی 250 ملین سال قبل ہونے والی تبدیلی سے بھی تیز ہے۔

سائنسدانوں نے متنبہ کیا کہ 1750 سے جو کاربن ڈائی اوکسائیڈ پیدا کی گئی اس کا 30 فیصد حصہ سمندروں نے جذب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ کاربن ڈائی اوکسائیڈ ہلکی سے تیزابی گیں ہوتی ہے اس لیے سمندری پانی تیزابی ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ سمندروں نے 1970 سے صنعتی علاقوں کی جانب سے پیدا کی گئی حدت کو بھی جذب کیا ہے جس کے باعث سمندر گرم ہو گئے ہیں اور اس کے باعث آکسیجن میں کمی واقع ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :