القاعدہ کی حمایت کرنے والے فوجی افسران کو نشانہ بنایا جائے ‘ ہیری کلنٹن کی ای میلز ریلیز کر دی گئیں

جمعہ 3 جولائی 2015 12:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز ریلیز کی ہیں۔ تین ہزار صفحات پر مشتمل ان ای میلز کو وزارت خارجہ نے جاری کیا۔جاری کی گئیں ای میلز میں پاکستان کے بارے میں بھی کئی ای میلز ہیں ان میں سے ایک ای میل قومی سلامتی کے سابق مشیر سینڈی برجر نے ہیلری کلنٹن کو تین اکتوبر 2009 کو بھیجی تھی اس ای میل میں کہا گیا کہ کیسے پاکستان پر دباوٴ بڑھایا جائے کہ وہ القاعدہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرے۔

سینڈی برجر نے لکھا کہ میرے خیال میں حال میں پاکستان القاعدہ کے رہنماوٴں کو ہدف بنانے میں امریکہ کی مدد کر رہا ہے تاہم القاعدہ کے ان رہنماوٴں کو ٹارگٹ کرنے سے گریز کر رہے ہیں جہاں القاعدہ کا اتحاد ان گروہوں کے ساتھ ہے جن کو امریکہ کا افغانستان سے انخلا کی صورت میں پاکستان پروان چڑھانا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کا اثر و رسوخ افغانستان میں رہ سکے۔

(جاری ہے)

سینڈی برجر نے اپنی اس ای میل میں ہلیری کلنٹن سے کہا کہ القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباوٴ بڑھانے میں جبری طریقے زیادہ مفید تب ہوں گے جب ان کا نشانہ پاکستان کی عسکری قیادت میں مخصوص افراد ہوں گے جو القاعدہ کی حمایت کرتے ہیں۔

جیسے کہ اگر ہمارے پاس ایسے فوجی افسران کے بارے میں کافی انٹیلی جنس معلومات ہوں تو ہم القاعدہ کی حمایت کرنے والے افسران کے بینک اکاوٴنٹوں کی معلومات، سفری معلومات اور جائیداد کی معلومات استعمال کر کے کارروائی کر سکتے ہیں جس میں جوابی کارروائی کا خدشہ بھی نہ ہو اور جنگجووٴں کی حمایت کرنے والوں کیلئے خطرہ بڑھ جائے اس تجویز کے جواب پر ہیلری کلنٹن نے ای میل میں لکھا شکریہ سینڈی۔

یہ بہت مفید ہے۔ ای میل میں قومی سلامتی کے سابق مشیر نے لکھا کہ بھارت کے ساتھ اہم ترین تعلق کا بھی معاملہ ہے۔ کیا بھارت کچھ ایسے اقدامات کر سکتا ہے جن سے پاکستان کی بھارت کے بارے میں تشویش کم ہو اور وہ مغرب کی جانب سے اٹھنے والے خطرات بشمول لشکرِ طیبہ اور القاعدہ پر توجہ مرکوز کر سکے؟’کیا کچھ ایسے اقدامات ہیں جن سے پاکستانی حکام کا بھارت پر اعتماد بڑھے مثلاً فوجی نقل و حرکت کی معلومات کا تبادلہ کرناتاکہ غیر یقینی صورتحال ختم ہو اور پاکستانی عوام اپنی توجہ بھارت کی بجائے عسکریت پسندی پر مرکوز کر سکیں؟ بھارت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف زیادہ سختی سے متحرک دیکھنا چاہتا ہے اس لیے ایسے اقدامات سے انھیں لگے گا کہ ان کے مفادات کا تحفظ ہو رہا ہے۔

یہ مشکل صورتِ حال ہے لیکن اس پر عمل کرنا سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔نشر کردہ ای میلز میں ایک ای میل 27 اکتوبر 2009 کی جو ڈگ ہیٹیوے نے ہلیری کلنٹن کو لکھی تھی اس ای میل کا مضمون ہے ’پاکستان کیلئے سٹریٹیجک کمیونیکیشنز۔ڈگ ہیٹیوے نے اس ای میل میں کہا کہ وہ پاکستان سے قبل عوامی رائے عامہ بنانے میں لبنان کی حکومت کی بھی مدد کر چکے ہیں۔ڈگ نے اس وقت کے پاکستان کے امریکہ میں سفیر حسین حقانی کے حوالے سے لکھا کہ میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ سفیر حقانی نے مجھے کہا ہے کہ میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری کے حوالے سے تجویز پیش کروں۔

ای میل میں ڈگ ہیٹیوے نے کہا کہ بہتر کمیونیکیشن پاکستان میں جاری سیاسی بحران تو فوری طور پر حل نہیں کر سکتی لیکن ’وسیع سٹریٹجک کمیونیکیشن کی حکمت عملی‘میں ضرور کارآمد ثابت ہو گی۔میرے علم میں ہے کہ پاکستان کے بارے میں ایک سٹریٹیجک کمیونیکیشن ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے آپ کا کیا خیال ہے کہ میں اس گروپ میں سے کسی سے مل کر اس تجویز پر بات چیت کر لوں؟ ای میل کا جواب ہلیری کلنٹن نے دو نومبر 2009 کو دیاجواب میں انھوں نے لکھا: ’یقیناً حکومت پاکستان کیلئے یہ مدد مفید ہو گی ‘ برائے مہربانی مجھے حسین حقانی کے ساتھ مزید پیش رفت سے آگاہ رکھنا۔

طویل مدتی سٹریٹیجی گروپ کی رکن جیکلین نیومر نے 30 مارچ 2009 کو ہلیری کلنٹن کو اس گروپ میں مختلف معاملات پر بات چیت کے بارے میں مطلع کیا۔ای میل میں جیکلین نے ہلیری کلنٹن کو ایشیا میں تبدیل ہوتی سٹریٹیجک صورتحال کے بارے میں بتایا۔ای میل میں کہا گیا کہ جن ایشوز پر ابتدائی طور پر بحث کی جائے گی ان میں سے ایک ہے ’ایسی صورت میں کیا ہو گا اگر پاکستان میں موثر وفاقی حکومت کے خاتمہ ہو جائے جس کے نتیجے میں پنجاب ریاست، بلوچ/سندھی ریاست کے ساتھ مل جل کر رہے اور افغانستان جو پھیل کر ان سرحدی علاقوں تک پہنچ جائے جو اس وقت پاکستان کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :