محمد عرفان فٹ، پریکٹس شروع کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 13:00

محمد عرفان فٹ، پریکٹس شروع کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پاکستان کے دراز قدباوٴلر محمد عرفان نے فٹ ہو کر پریکٹس شروع کر دی۔ وہ ایک روزہ ٹیم میں وہا ب ریاض کی جگہ لیں گے۔محمد عرفان کولہے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ان کی فٹنس رپورٹ کے مطابق وہ ابھی 75 فیصد فٹ ہوئے ہیں لیکن سلیکٹرز کے پاس چونکہ ان سے بہتر کوئی آپشن نہیں، اسی لیے عرفان آئی سی سی کے نئے قوانین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لیے جگہ تلاش کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دراز قد فاسٹ باؤلر کو سری لنکا کی ہوم کنڈیشنز کا مکمل ادراک ہے لیکن پھر بھی وہ اچھی کارکردگی کے ساتھ ٹیم کے لیے کچھ کر دکھانے کی خاطر پوری محنت کر رہے ہیں۔ محمد عرفان کے علاوہ بھی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کیلئے پر امید باقی ماندہ سکواڈ نے بھی گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ دن کے اوقات میں ہونے والے سیشن کے ابتدائی مرحلے پر ہی بارش نے آن لیا جس کے باعث یہ حصہ بھی ان ڈور میں فوری شفٹ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پریکٹس کرنے والوں میں مختار احمد، انورعلی، محمد رضوان، حماد اعظم سمیت عدنان اکمل شامل تھے جنہوں نے ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی محمد اکرم کی نگرانی میں پریکٹس میں حصہ لیا۔