محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،انسان کو اسکی نیت اور صبرکا پھل ضرور ملتا ہے ‘ رزما نوال

جمعہ 3 جولائی 2015 13:05

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،انسان کو اسکی نیت اور صبرکا پھل ضرور ملتا ..

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )اداکارہ و ماڈل رزما نوال نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر انکے دو ڈرامے پی ٹی وی پر آن ائیر ہو رہے ہیں جن میں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کی دنیا میں کچھ مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ہیں ،روایتی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ زمانے کیساتھ بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کریں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیج کو پسند نہیں کرتی انکے پاس کراچی کے دو ڈرامہ سیریل ہیں جن میں وہ مصروف ہیں اور خدا نے انہیں جو عزت ٹی وی پر دی ہے اسکا وہ جتنا شکر ادا کرے کم ہے ۔رزما نوال نے کہا کہ ماڈلنگ کا مجھے جنون کی حد تک شوق ہے اس شوق نے ہی مجھے شوبز میں آنے پر مجبور کیا آج کئی اداکارائیں کام کیلئے پریشان ہیں لیکن میں خداکی شکرگزار ہوں کہ میرے پاس بے شمار کمرشل اور ڈراموں کی آفر موجود ہے میرا یقین ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور انسان کو اسکی نیت اور صبرکا پھل ضرور ملتا ہے ۔