پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ‘ ماریہ شیخ

جمعہ 3 جولائی 2015 13:05

پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ‘ ماریہ شیخ

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )اداکار ہ وماڈل ماریہ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ،نجی ٹی چینلز نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ،شوبز کی دنیا میں نجی چینلز کا کردار انتہائی اہمیت کا ہے ۔

(جاری ہے)

”این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماریہ شیخ نے کہا کہ عیدکے روز نجی ٹی وی پر انکا ڈرامہ آن ائیر ہو رہا ہے جس کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں ۔

اب حالات بہت بدل چکے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کو جدید تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعما ل کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت رکھنے والا وہ واحد ملک ہے جہاں شوبز انڈسٹری زبوں حالی کا شکا رہے حکومت کو بھی چاہیے کہ شوبز انڈسٹری کیلئے خصوصی اقدامات کرئے تاکہ نوجوان نسل کاٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکے ۔