اداکارہ غزل شاہ نے دوبارہ اپنی فنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

جمعہ 3 جولائی 2015 13:05

اداکارہ غزل شاہ نے دوبارہ اپنی فنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )اداکارہ غزل شاہ نے دوبارہ اپنی فنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ،عید الفطر کے موقع پر نجی چینل کے شو کی میزبان کے فرائض سرانجام دینگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک ایک طویل عرصہ گزارنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی ہوں ،اسٹیج کو ترجیح دوں گی اور عید کے بعد لاہور میں اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لوں گی ۔غزل شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے اصرار پر دوبارہ شوبز میں آئی ہیں وہ بہت جلد اپنا مقام حاصل کرلیں گی۔