رنبیر کپور ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ‘ شاہ رخ خان

جمعہ 3 جولائی 2015 13:20

رنبیر کپور ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ‘ شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)شاہ رخ خان نے رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک منجھا ہوا اداکار قرار دیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ فلم فلاپ ہونے کی فکر نہ کرو بلکہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھو۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ بطور آرٹسٹ ہم ایسی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہمارے کیریئر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ جہاں تک رنبیر کپورکا تعلق ہے وہ اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی بنیاد رکھی ، اسلئے میں رنبیر کپور کو صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ اپنے آپ پر بھروسہ رکھو تمھیں کامیاب ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔