سلمان خان گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے کیلئے تیارہوگئے

جمعہ 3 جولائی 2015 13:20

سلمان خان گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے کیلئے تیارہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ہندستانی فلموں کے بجرنگی بھائی جان سلمان خان اپنی فیملی کی مرضی سے شادی کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ پریس کے مطابق دبنگ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ اگر کسی نے انہیں میرج پروپوزل بھیجا ہوتا تو وہ اس سلسلے میں ضرورغور کرتے مگر ابھی تک کسی نے بھی ان سے شادی کی درخواست نہیں کی ہے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی ممبرز کی مرضی سے شادی کیلئے تیار ہیں۔ لو میرج عام طور پر کامیاب نہیں ہوتی کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اور اس بات کا فیصلہ میاں اور بیوی کرتے ہیں کہ شادی کی بعد ندگی کیسے بسر کریں۔