عوام کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں بدامنی کی وبا ء پھیل جائیگی ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 3 جولائی 2015 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ٹرین حادثے میں معصوم افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاقانو نیت اور بدامنی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افرادقتل ہو رہے ہیں، حکومت عوام کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں بدامنی کی وبا پھیل جائیگی اور یہ عفریت کسی کے قابو میں نہ آسکے گی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن خود اپنی حکومت کی دشمن ہے صرف تقریروں اور دعوؤں سے کام نہیں چلے گا۔ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔