روالپنڈی سے کوٹلی کھوئی رٹہ آنے والی مسافر ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور اور کنڈ یکٹرجلاد بن گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 14:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)روالپنڈی سے کوٹلی کھوئی رٹہ آنے والی مسافر ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور اور کنڈ یکٹرمسافروں کو بھیڑ بکریاں سمجھنے لگے سفر کر نے والی فیملی کے ساتھ بد اخلاقی اور خواتین کے سامنے گندی گالیاں منع کرنے پر ہولاڑ سے گزر کر گاڑی لنک روڈ پر چڑھا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کو درخواست دینے اور ٹریفک پولیس کے ایم ایم پی آئی کو بتانے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطا بق روالپنڈی سے کھوئی رٹہ آ نے والی مسافر گاڑی نمبر4287ڈرائیور اور فیصل نامی کنڈ یکٹر کا ہولاڑ سے آگے نکل کر لنک روڈ پر گاڑی چڑھا کے اپنے دیگر نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار نثار نامی شخص پر بدترین تشدد اور فیملی کے سامنے گندی گالی گلوچ کیا نثار نامی شخص نے صحافیوں کو بتایا کے وہ اپنی فیملی کے ہمراہ روالپنڈی سے کوٹلی آ رہا تھا کے کنڈیکٹر نے آتے ہوئے راستے میں سواریاں بٹھانے کے لیے فیملی کو تنگ کیا تو مزکورہ کنڈیکٹر نے گاڑی لنک روڈ پر چڑا کر اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر حملہ کر دیا اور تشدد کانشانہ بنایا جس کی درخواست بزریعہ کزن کوٹلی پولیس اور ہولاڑ چوکی اور ٹریفک کے افسران کودی تین دن گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس پر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کے ایسے ٹرنسپواٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو پبلک سروس گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں اور فیملیوں کو دوران سفر مسافروں سے بداخلاقی کرتے اور راستے میں اپنے ساتھیوں کو بلا کر مار پیٹ کر تے ہیں مشاہدے میں آیا ہے کے روالپنڈی سے کوٹلی اور کھوئی رٹہ آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس مسا فر گاڑیوں کے ڈرئیوار اور کنڈ یکٹرراستے میں چند روپے بنانے کی خاطر مسافروں کو زلیل خوار کر کے سواریاں بٹھاتے ہیں جبکہ ٹیوٹا ہائی ایس پر تیرہ سیٹ پاس ہے اور جبکہ ڈرئیوار بیس سواریاں لوڈ کرتے ہیں ۔