سانحہ صفورا میں ملوث اہم کردار منظر عام پر آ گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:21

سانحہ صفورا میں ملوث اہم کردار منظر عام پر آ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی2015ء)سانحہ صفورہ تحقیقات میں مزید پیش رفت کے بعد واقعے میں ایک خاتون کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کے گروہ میں خاتون کا نام سعدیہ ہے ، سعدیہ نامی خآتون طلبا کو تنظیم میں شامل کرتی ہے جبکہ طلبا میں القاعدہ کا نیٹ ورک منظم بنانے پر معمور تھی ۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ القاعدہ کے مقامی کمانڈر کی اہلیہ ہے ۔ سعدیہ نے نجی جامعہ کے طلبا کو سانحہ صفورا میں معاون کے طور پر استعمال کیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاتون کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد اور کراچی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔