پولیس کاغیرقانونی تارکین وطن،جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصرکی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن

جمعہ 3 جولائی 2015 14:24

رحیم یار خان ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سٹی سرکل پولیس نے سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے غیر قانونی تارکین وطن ، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔چار مشکوک افرادگرفتار تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا ۔ ڈی پی او رحیم یارخان طارق مستوئی کے حکم پر سٹی سرکل پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل رحیم یارخان فیاض احمد پنسوتہ کی سر براہی میں سٹی سرکل کے علاقوں ، نورے والی ، نئی آبادی ، بندور ، اسلامیہ کالونی اور ٹبی لاڑاں میں غیر قانونی تارکین وطن و دیگر جرائم میں ملوث مقامی افراد اور مشکوک اشخاص کے خلاف ایک سرچ آپریشن کیا جو کہ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر چوہدری محمد اشرف ، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن جام محمد قاسم ، ایس ایچ او تھانہ تھانہ سی ڈویژن غلام حیدر شر ، ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ چوہدری غلام محی الدین ، ایس ایچ او تھانہ آب حیات ، ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یار خان ملک محمد اسلم صابر اپنی نفری کے ساتھ شامل ہوئے اس موقع پر ایلیٹ پولیس فورس اور محافظ اسکارڈ کے دستے بھی سرچ آپریشن کے لئے موجود تھے مذکورہ آبادیوں کے درجنوں مکانوں کی تلاشی اور مقیم افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں سے چار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے انہیں تفتیش کے لئے تھانہ سی ڈویژن منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں شامل پولیس افسران نے بتایا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی پڑتال اور سکیورٹی کو الرٹ رکھنا ہے ۔