ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات میں غیر قانونی طورپر تیزاب فروخت کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 3 جولائی 2015 14:24

بھکر۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ضلع بھکر میں غیر قانونی طورپر تیزاب فروخت کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعددمقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ حیدرآباد تھل نے منشاء الٰہی ولد حاکم علی ، عتیق بیٹری سروس حیدرآباد ، تھانہ منکیرہ نے چوہری بیٹر سنٹر منکیرہ ، محمد رضوان ولد عبدالرحمن قوم ارائی ، تھانہ جنڈانوالہ نے اعجاز الیکٹریشن ،محمد حسین ایس آئی نے لاری اڈا جنڈانوالہ سے غضنفر ولد مظفر،امداد حسین اے ایس آئی نے اڈا علی خیل سے مشتاق احمد ولد عبدالغفور قوم گجر اور محمد ارشد ولد محمد اشرف ، تھانہ سٹی بھکر نے محبوب آٹوز چشتی چوک پر حاجی محمد ریاض ولد نور محمد قوم اعوان ، تھانہ کلورکوٹ کے جیون خان ایس آئی نے نون مارکیٹ میں شیخ آٹو سروس امتیاز حسین ولد اللہ ڈتہ قوم شیخ، محمد اکرم اے ایس آئی نے حبیب الرحمن ولد صغیر احمد ریاض پاشا ایس آئی نے فیض اللہ ولد عطاء محمد ، مشتاق احمد اے ایس آئی نے عاقب محمود ولد زبیر حسین ، تھانہ سٹی دریاخان نے غلام علی ولد حکیم نصیر الدین محلہ موتی مسجد دریاخان کو بغیر اجازت اور لائسنس کے غیر قانونی طورپر تیزاب کی فروخت اور بیٹریوں میں ری فلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا