امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے 2012 تک جرمنی پر نگاہ رکھی،جرمن کمیشن

جمعہ 3 جولائی 2015 14:27

برلن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جرمنی کی قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کمیشن کے سربراہ پیٹرک سینسبرگ نے کہا ہے کہ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے 2012 تک جرمنی پر نگاہ رکھی ہے اور یہ عمل دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی خلاف ورزی تھا۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بون اور برلن کے کوڈ نمبروں والے ٹیلیفونوں کی نگرانی کرنے کے عمل کو نوٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لگتا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایجنسی نے جرمنی میں ہی جرمنوں پر نظر رکھی ہے، یہ تعاون بارے اتفاق کی خلاف ورزی تھی ۔اس سے پہلے وکی لیکس پر، یورپ میں امریکہ کی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے یورپ میں نگرانی کیے جانے سے متعلق مواد شائع ہوا تھا جس کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے طویل عرصے تک جرمن چانسلر وزیروں اور اعلٰی پائے کے دیگر افسروں کے ٹیلی فون ریکارڈ کئے ، یہ نگرانی 1990 کی دہائی سے شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :