ترکی میں شعبہ سیاحت کو ڈھائی ارب ڈالر خسارے کا خدشہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:37

انقرہ ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ترکی میں رواں سال شعبہ سیاحت کو ڈھائی ارب ڈالر کا خسارہ ہوگا جس کی بنیادی وجہ روس سے آنے والے سیاحوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ روم سے وابستہ خطے کے سرمایہ کاروں اور ہوٹل مالکان کی ایسوسی ایشن کے صدر یوسف حاجی سلیمان کے مطابق روس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 2015 کے پہلے نصف سال میں 30 فیصد کم رہی ہے۔ سیاحوں میں زیادہ مقبول خطے انطالیہ میں سال کے شروع سے اب تک سیاحوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ بھی نہیں ہوئی۔ سال کے آخر میں یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔اس وقت ترکی کے تفریحی مقامات پر برطانوی، امریکی اور جرمن سیاحوں کی تعداد زیادہ ہے اور صرف روسیوں کی تعداد ہی بہت کم ہوئی ہے۔