دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری جولائی کے دوران کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2015 14:38

فیصل آباد۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ماہرین زراعت نے دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری رواں ماہ جولائی کے دوران کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اری 6 ، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری کی پنیری 7جولائی تک ، سپر باسمتی کی 20جولائی تک باسمتی 370 ، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 515، باسمتی پاک کی 20جولائی تک ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198 کی پنیری 15جولائی تک کھیتوں میں منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ شاہین باسمتی کی پنیری 15 جولائی سے 31جولائی تک کھیتوں میں منتقل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔