کپاس کے کاشتکاروں کو فصل کے خوراکی اجزاء کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت
جمعہ 3 جولائی 2015 14:40
فیصل آباد۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کپاس کے کاشتکاروں کو فصل کے خوراکی اجزاء نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ، زنک ، بوران کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ خوراکی اجزاء انتہائی اہمیت و افادیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان کی کمی فصل کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے اس لئے کاشتکار کپاس کی فصل پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہوتے ہی ماہرین زراعت کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ نائٹروجن کپاس کی غذائی ضرورت کا ایک اہم ترین عنصر ہے جس میں کلوروفل بنانے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے اور اس سے ضیائی تالیف کاعمل بھی جاری رہتاہے نیزپروٹین کا اہم جزو ہونے کے باعث نائٹروجن پودے کو توانائی فراہم کرنے کا بھی اہم ذریعہ ہے جس کی کمی سے پودے کارنگ ہلکا سبز اور بعد میں پیلاہو جاتاہے اس سے پھل ، پھول اور گڈیاں گرنے لگتی ہیں نیز کپاس کی بڑھوتری بھی رک جاتی ہے اسی طرح فاسفورس کی کمی سے کپاس کے پودے کا قد چھوٹا اور ٹینڈے بھی سائزمیں چھوٹے رہ جاتے ہیں جو پیلے ہونے سمیت دیر سے کھلتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.