کوسٹا ریکا نے98.55 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:44

سان جوزے۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کوسٹا ریکا اپنی توانائی کی تقریباً تمام تر ضروریات قابل تجدید ذرائع سے پوری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوسٹا ریکا کے توانائی کے ادارے کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں 98.55 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی گئی ہے جسے ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ یہ توانائی پانی، سورج کی روشنی اور ہوا سے پیدا کی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس تقرییاً دس فیصد توانائی روایتی ذرائع سے حاصل کی گئی تھی۔ حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ 2021ء تک فوسل فیول سے توانائی کا حصول مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔