رواں سال کے آخر تک تقریبا 140 ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، ریاض الملکی

جمعہ 3 جولائی 2015 14:48

رملہ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض الملکی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک تقریبا 140 ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ملکوں کی تعداد کافی ہو چکی ہے مگر ہم اس پر اکتفا کرنے والے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ملک اس ریاست کو تسلیم کر لیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 135 رکن ملک پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔