پنجاب حکومت سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے، دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے، واقعے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی ،پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے،اپنے بھانجوں کی تربیت پر فخر ہے ، کبھی بھی ان سے تعلق کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا، شہباز شریف پولیس کو درندہ بنانے کے ذمہ دار ہیں ، تشدد کے معاملے پرپنجاب حکومت کو بے نقاب کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام
جمعہ 3 جولائی 2015 14:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپنجاب پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر اپنے بھانجوں کی گرفتاری اور تشدد پر شدید تنقید کی۔عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں سوال کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر تشدد کب سے کیا جانے لگا؟ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے۔
جائے وقوع پر میڈیا کے فوراً پہنچ جانے کے معاملے کو "عجیب " قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کہ اس واقعے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، جبکہ صوبائی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ "پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے"۔(جاری ہے)
عمران خان نے اپنے بھانجوں کو " نرم مزاج اورشائستہ نوجوان " قرار دیتے ہوئے ان کی تربیت پر فخر کا اظہار کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بھانجوں نے کبھی بھی ان سے تعلق کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ کس طرح واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کی بہن کو فون کیا، کیوں کہ وہ اپنے صوبے کی پولیس کو درندہ بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھانجوں پر تشدد کے معاملے پر وہ پنجاب حکومت کو بے نقاب کریں گے جو پولیس فورس کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.