حضر ت عائشہ صدیقہ کا یوم وصال پرسوں دنیا بھر میں عقید ت و احترام سے منایا جائے گا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:51

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ام المومنین حضر ت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکا یوم وصال 17 اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مذہبی عقید ت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے نارووال سمیت ملک بھر مین مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام کئی تقاریب اور پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علماء اکرام اور مقررین ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ‘ٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی زندگی، ان کے فضائل و مناقبت اور دین اسلام کے لئے انکی لازوال خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

اس روز ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ‘ٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے یوم شہادت کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :