حکومت مستحقین کے علاج معالجہ کیلئے صوبائی سطح کے ہسپتالوں کو ہرسال25کروڑ روپے سے زائد جاری کر رہی ہے‘ ملک ندیم کامران
جمعہ 3 جولائی 2015 14:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ حکومت مستحقین کے علاج معالجہ کیلئے صوبائی سطح کے ہسپتالوں اور طبی اداروں کو 25کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کر رہی ہے،محکمہ زکوٰة و عشرنے2014-15 کے دوران دو ششماہی اقساط میں مستحقین اور نادار لوگوں کے علاج کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن سے دل کے عارضہ میں مبتلا 1126مستحقین کا مفت علاج کروایا گیا۔
انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے موقع پر ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جاری کردہ ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز میں سے دل کے عارضہ میں مبتلا 563مستحق مریضوں کو علاج معالجہ و مفت ادویات کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 543مریضوں کے دل کا آپریشن کروایا گیا جس پر ایک کروڑ 59لاکھ 43ہزار روپے خرچ ہوئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.