غزہ پرحملے کے دوران برطانیہ نے اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی بھاری مقدار فروخت کی تھی، برطانوی اخبار کا انکشاف

جمعہ 3 جولائی 2015 15:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) برطانوی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران لندن نے صہیونی ریاست کو چار ملین آسٹریلوی پاؤنڈز کے جنگی ہتھیار فروخت کئے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کو مہلک ہتھیار فراہم کئے تھے حالانکہ خدشہ تھا کہ یہ ہتھیار مبینہ طورپر فلسطینیوں کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے دسیوں ٹرک فوجی سازو سامان، بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے اسپیئر پارٹس، فضاء سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل اور دیگر ہتھیار فراہم کئے تھے۔