سانحہ گوجرانوالہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دی گئی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:10

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ریلوے حکام نے سانحہ گوجرانوالہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹرین کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے ریلوے ٹریک کی فش پلیٹیں اکھاڑی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنوں عاقل سے کھاریاں آنے والی ٹرین کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ذرائع کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ 550ٹن والی گاڑی گزر گئی تھی تو350 ٹن والی گاڑی گزرنے سے پل کیسے گرسکتا ہے ‘سیکیورٹی ذرائع نے شبہ ظاہر کیا کہ ٹریک کو نقصان پہنچانے سے حادثہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالا حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں تخریب کاری کا امکان ظاہر کیا گیا پاکستان ریلوے کے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ بلال سرور کا بھی کہنا تھا کہ گوجرانولہ ٹرین حادثے میں تخریب کاری کا عنصر شامل ہوسکتا ہے۔