اسلام آباد : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 15:12
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس کے بعد میڈیا کوغیر رسمی بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمشین افتخار راجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور آئی جی اسلام آباد اور صوبائی چیف الیکشن کمشنر پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے روز لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جس طرح این اے 246 میں رینجرز نے خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، خواہش ہے کہ اسی طرح فوج اسلام آباد میں بھی انجام دے، اگر فوج نے انتخابات کے دوران فرائض انجام دیے تو ہمیں خوشی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار 455 ہے جب کہ 1027 نشستوں کے لئے 4 ہزار 132 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں 800 پولنگ اسٹیشنز اور3 ہزار 200 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جب کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 6 جولائی سے شروع ہو گا۔ انتخابات کے دوران 13 ہزار 600 افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہو گا اور تعینات کیاجانے والا سارا عملہ محکمہ تعلیم سے لیا جائے گا. ترجمان الیکشن کمشنر کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں چئیرمین وائس چیرمین اور 6 کونسلرز ہوں گے، چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے 547 امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ ہر یونین کونسل سے 2 خواتین، ایک یوتھ اور ایک اقلیتی امیدوار منتخب ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.