مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، فیصل کریم کنڈی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:12
ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حکمران جھوٹی تسلیوں میں مصروف ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں اعلان کیا تھا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی مگر دو سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بجائے مذید زیادہ کردی گئی جس سے ملک بھر میں عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کے بنیادی مسائل کے بجائے غیر اہم امور میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ حکمران جماعت کا کردار جمہوری اداروں اور جمہوری قوتوں کی بھی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جو ملک اور قوم دونوں کے لیئے انتہائی نقصان دہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، اس جماعت نے ہمیشہ اسٹبلشمنٹ سے ٹکر لی ہے اور عوامی مفادات پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی، عوام کی آواز بلند کرنے پر ہمارے بانی چیئر مین زوالفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی دی گئی، بے نظیر بھٹو شہید کے عوام اور ملک کی خاطر شہادت قبول کی، اس ملک میں جمہوریت کی بالادستی میں ہی عوامی حقوق کی فراہمی اور مسائل کا حل پوشیدہ ہے اور اسی بالا دستی کی خاطر ہمارے کو چیئر مین آصف علی زرداری نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں وہ سیاسی معاملات کو زمینی حقائق کے بجائے اپنی پسند اور چاہت سے حل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد عوامی مسائل کے بجائے زاتی اقتدار کا حصول ہے مگر کامیابی ان سے کوسوں دور ہے۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.