عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے تحقیقاتی کمیشن کے 39 اجلاس ہوئے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے تحقیقاتی کمیشن کے کل 39 اجلاس ہوئے۔ جمعہ کو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ایک جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا جوڈیشل کمیشن نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے تمام فریقوں کے دلائل سنے گزشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے کل 39اجلاس ہوئے۔