ہالی ووڈ فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ چار ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:22

ہالی ووڈ فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ چار ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چار ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گرد گھومتی ہے جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔

اداکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈسیکرن فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا، ٹاٹائینا راجوک اور ریڈری جوا شامل ہیں۔ایکشن تھرل اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم رواں سال چار ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔