وقار مہدی کا سابق ایم این اے خالد اقبال میمن کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 3 جولائی 2015 15:27

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی اورپاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے رہنما اور سابق ایم این اے خالد اقبال میمن کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے خالد اقبال میمن کی پارٹی کیلئے گئی خدمات کو سراہا اور باری تعالیٰ کے حضور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر و جمیل کی دعا کی۔