وقار مہدی کا قاضی عبدالمجید عابد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 3 جولائی 2015 15:28

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے مقامی روزنامہ کے بانی قاضی عبدالمجید عابد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔