تھائی لینڈ میں 7مشتبہ منشیات سمگلروں کو ہلاک کردیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:32

بنکاک ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تھائی لینڈ کی سیکیورٹی فورسز نے میانمر کی سرحد کے قریب ایک کارروائی میں 7مشتبہ منشیات سمگلروں کو ہلاک کردیا جبکہ6 ہیروئن کے تھیلے بھی قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈکے شمالی صوبہ چنگ رائی کے موئی کے علاقے میں درجن کے قریب منشیات اسمگلروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گذشتہ رات گئے جھڑپیں ہوئیں جس میں7 مشتبہ سمگلر ہلاک جبکہ ان سے 6 تھیلے ہیروئن اور مشین گن بھی قبضہ میں لے لی۔ اس جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔