امریکا کی شام میں داعش کے ایک اور اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

جمعہ 3 جولائی 2015 15:32

واشنگٹن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) امریکا نے شام میں داعش کے ایک اور اہم کمانڈر طارق الحضری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کہ طارق الحضری کی ہلاکت سولہ جون کو ہوئی تھی اور وہ شامی صوبے الحسکہ میں اتحادی افواج کی بمباری میں مارا گیا ہے۔امریکا نے طارق الحضری کے سر کی قیمت تین ملین ڈالر رکھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ابھی ڈیڑھ ہفتہ قبل ہی طارق کا بھائی علی الحضری بھی عراقی شہر موصل میں کی جانے والی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ان دونوں بھائیوں کا تعلق تیونس سے تھا۔