یونانی وزیر اعظم کی عوام سے قومی اتحاد کی خاطر عارضی طور پر مشکلات برداشت کرنے کی درخواست

جمعہ 3 جولائی 2015 15:33

ایتھنز ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) یونانی وزیر اعظم الکیسس سپراس نے عوام سے قومی اتحاد کی خاطر عارضی طور پر مشکلات برداشت کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر ریفرنڈم کا نتیجہ بین الاقوامی اداروں کی شرائط کے خلاف آیا تو انہیں یقین ہے کہ ان اداروں کے ساتھ 48 گھنٹوں کے دوران معاملات طے پا جائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنے سیاسی مستقبل کو اس ریفرنڈم کے نتائج کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یونان میں اتوار کو آئی ایم ایف، یورپی مرکزی بینک اور یورپی کمیشن کی شرائط پر امدادی پیکج میں توسیع کے حوالے سے ریفرنڈم منعقد ہو گا۔