ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

جمعہ 3 جولائی 2015 15:37

ہانگ کانگ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان میں اتوار کو ہونے والا ریفرنڈم ہے جو یونان کے یورو زون میں مستقبل بارے میں فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران سیئول سٹاک ایکسچینج0.14 فیصد کی کمی سے2104.41 اور سڈنی سٹاک ایکسچینج 61.5 پوائنٹس کی کمی سے 5538.3 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں0.55 فیصدکمی ہوئی۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں7.13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نکی225انڈیکس کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر17.29 پوائنٹس کے اضافے سے 20539.79 پوائنٹس ہوگیا۔