بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی خارج از امکان قرار

جمعہ 3 جولائی 2015 15:41

سرینگر۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہٹ دھرمانہ طرز عمل برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کو ایک بار پھر خارج از امکان قرا ر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق راجناتھ سنگھ نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو اس وقت منسو خ کیا جائے گا جب بھارت محسوس کرے گا کہ اس کیلئے حالات سازگار ہیں۔

انہوں نے آزادی پسند کشمیری رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کو بھی خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی کوئی بات بھارت کے زیر غور نہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی حکومت کئی معاملات پر اختلافات کے باوجود اپنی مدت پورا کرے گی۔