سی ڈی اے انتظامیہ نے سکیل 1تا سکیل 16نان گزیٹیڈ رینک کے تمام ملازمین کے لیے عید بونس کی منظوری دیدی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:41
اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے سکیل نمبر 1تا سکیل 16نان گزیٹیڈ رینک کے تمام ملازمین کے لیے عید بونس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت 14جولائی 2015کو تمام ملازمین کو عیدبونس ،ماہا نہ تنخواہ،20%سیکرٹریٹ الاؤنس کے بقایا جات کی پہلی قسط اور ریٹائرڑ ملازمین کو پنشن ادا کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ مرکزی یونین آفس میں جمع ہو گئے اور اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد،قائم مقام چیئرمین و ممبر فنانس شیر بہادر ارباب اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اور اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے ،انھوں نے کہاکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کی اور اپنی افہام و تفہیم کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ انتظامیہ سے گفت و شنید کے ذریعے محنت کشوں کے جائز مطالبات کو منوایا ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.