مالی میں اقوام متحدہ کے قافلے پر مسلح افرادکا حملہ، 6 اہلکار ہلاک6 زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:48

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے شمالی مالی میں امن دستوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا اس واقعے میں دیگر 6 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مالی میں تعینات مشن کے مطابق یہ واقعہ ٹمبکٹو شہر سے 45 کلومیٹر دور پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد لی گئی جب کہ اضافی دستے بھی جائے وقوع کی طرف روانہ کیے گئے ہیں۔