بھارت ،جعلی ڈگری کے خلاف تحقیقات کا خوف، 1400 اسکول ٹیچرز نے استعفے دے دیئے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)بھارت میں جعلی ڈگری کے خلاف تحقیقات کے خوف سے سینکڑوں سکول ٹیچرز نے اپنی نوکریاں چھوڑ دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیمکے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی ریاست بہار میں اب تک 1400 اساتذہ استعفے دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بہار کی انتظامیہ نے خود نوکری چھوڑنے والے اساتذہ کو معافی دینے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ حکام کو امید ہے کہ یہ مہلت ختم ہونے سے پہلے مزید استعفے پیش کیے جائیں گے۔ بہار کی ہائی کورٹ نے ریاست کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز کی اسناد کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہوا ہے۔ اندازہ ہے کہ25ہزار افراد لازمی تربیت کے بغیر سرکاری اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں۔