جزیرہ سیناء میں کشیدگی، مصری سرحد پر اسرائیلی فوج کو الرٹ کردیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:50

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینا میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تازہ تصادم کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی مصری سرحد کے قریب اپنے فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے مصری سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں کے آباد کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرحد کے قریب اپنے کھیتوں میں کاشت کاری کے لیے جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ غزہ اور مصر کی سرحد سے متصل علاقے رفح اور آس پاس کے مقامات پر فوج کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل جزیرہ سینا میں مشتبہ جنگجوؤں نے مصری فوج کی کئی چوکیوں پر اندھا دھند حملے کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا۔ مصری فوج نے جوابی کارروائی میں دسیوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :