سعودی عرب اور اتحادیوں کی عدن میں بمباری ،13 حوثی باغی ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 15:50

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائیوں میں 13حوثی باغی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ یہ تمام ہلاکتیں بندرگاہی شہر عدن میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ6 باغی بمباری جب کہ 7 جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں 89 عام شہری بھی زخمی ہیں۔ دوسری جانب عدن کے مغرب میں واقع ایک فوجی چھاوٴنی کے قریب بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ باغیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔