اقوام متحدہ کی برونڈی میں انتخابی طریقہ کار پر کڑی تنقید ، انتخابات کو غیر شفاف قرار دیدیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے برونڈی میں پارلیمانی و علاقائی انتخابات کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کو ہونے والے یہ انتخابات نہ تو شفاف تھے اور نہ ہی آزادانہ۔ اس سلسلے میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی عمل خوف اور دہشت کے سائے میں منقعد ہوا۔ مشرقی افریقی ملک برونڈی کی حکومت نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ملکی حزب اختلاف نے پر تشدد واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے الکیشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :