رافیل نڈال کا ومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ میں سفر تمام

جمعہ 3 جولائی 2015 15:53

رافیل نڈال کا ومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ میں سفر تمام

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) دومر تبہ کے چیمپیئن اسپین کے رافیل نڈال کا ومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ میں سفردوسرے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا، راجر فیڈررنے تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی،رافیل نڈال ہوگئے نڈھال، جرمنی کے ڈسٹن براؤن نے پچھاڑدیا،لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں غیرمعروف کھلاڑی ڈسٹن براؤن نڈال کیلئے سخت حریف ثابت ہوئے،براؤن نے نڈال کوچارسیٹ کے سخت مقابلے میں سات پانچ، تین چھ، چھ چاراورچھ چارسے آؤٹ کلاس کیا، ویمنز سنگلزمیں سابق چیمپئین سبائن لیسیکی نے امریکہ کی کرسٹینا میک ہیل کودوچھ، سات پانچ اورچھ ایک سے زیرکرکے تیسر ے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

سیکنڈ سیڈ راجرفیڈررکی فاتحانہ پیش قدمی جاری رہی، سات مرتبہ کے چیمپیئن فیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کے سیم کیوری کوچھ چار، چھ دواورچھ دوکے اسکورسے قابوکیا۔