آسٹریلیا میں رگبی کلب ایڈیلیڈ کروز کے کوچ فل والش کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:54

آسٹریلیا میں رگبی کلب ایڈیلیڈ کروز کے کوچ فل والش کو ان کے بیٹے نے قتل ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آسٹریلیا میں رگبی کلب ایڈیلیڈ کروز کے کوچ فل والش کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا۔ جنوبی آسٹریلیا کی پولیس کے مطابق 55 سالہ کوچ فل والش کو اپنے ہی بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر قتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ فل والش اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہیں 2004ء میں آسٹریلوی کوچنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ آسٹریلیا پوری دنیا میں کھیلوں کے حوالے سے الگ پہچان رکھتا ہے ، اس واقعہ سے آسٹریلوی حکومت اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔