اصغر علی مشہوری فٹ بال ٹورنامنٹ میں جلال مراد ،قادری سپورٹس اور شان سپورٹس کی کامیابی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:54

اصغر علی مشہوری فٹ بال ٹورنامنٹ میں جلال مراد ،قادری سپورٹس اور شان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)گذری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری پہلا آل کراچی اصغر علی مشہوری (مرحوم) رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیشنل آفریدی کو اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا جب پنالٹی ککس پر جلا ل مراد نے یہ مقابلہ 5-4سے جیت لیا کھیل کے دوران مقابلہ 1-1سے برابر رہا نیشنل آفریدی کی جانب سے وقار اور جلال مراد کی جانب سے شہزاد نے گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں قادری اسپورٹس نے مد مقابل شرافی محمڈن کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے کاشف نے دو گول جبکہ شرافی محمڈن کا واحد گول نعمان نے اسکور کیا ۔تیسرے میچ میں شان اسپورٹس نے باآسانی پاک گلاب کلب کو 5-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا شان اسپورٹس کے کھلاڑی عمر حیات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کے ساتھ نمایاں رہے ،عمر فرحان اور انور خان نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ان میچوں میں ریفری کے فرائض سکندر علی نے اپنے معاؤنین حاجی اور وہاب کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ارشد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔